Friday 18 January 2013

صبر اور فاقے کی اصطلاحیں




صبر اور فاقے کی اصطلاحیں
شاید پہلے کچھ اور تھیں
مگر
اب تھوڑی مختلف ہیں
یہاں صبر
رونے، مرنے اور غربت پر نہیں
بلکہ
بھوک کی تڑپ پر کیا جاتا ہے
شدّت برداشت کی جاتی ہے
اور یہ سوچ کر
کہ کل اگر کوئی سبز نمبر پلیٹ والا
نامعلوم دہشت گردوں کے ہاتھ
نہیں مارا گیا تو
صبر کی ہڑتال ختم ہو گی
ورنہ
موت آۤنے تک جاری رہے گی
میری کمسن لغت میں
صبر کے معنی
فاقہ کے ہیں

سیـّد حارث احمد


No comments:

Post a Comment