Monday 4 March 2013

گرد بھری کِتابیں



گرد بھری کِتابیں
طلب گار ہیں
کچھ ایسے پڑھنے والوں کی
جو بہت احتیاط سے
انھیں سنبھال کر
پڑھتے تھے
گویا کوئی روم کی رہنے والی
خوبروٗ حَسین محبوبہ ہـو

اور وہ کِتابیں
دوستوں کو تحفے کے طور پہ
پیش کیا کرتے تھے
مگر
وہ پڑھنے والے
ذوق رکھنے والے
زمین کی تہہ میں
دفن ہـو گئے
اور اپنے پیچھے
اِن گرد بھری
جالوں لگی کتابوں کو
سوگوار چھوڑ گئے
اب یہ
قیامت تک
اِنکی موت پر
بین کرتی رہیں گی
یا کسی قدرتی و ناگہانی
آفت کے نتیجے میں
زمین بوس ہـوجائیں گی

سّید حارث احمد

No comments:

Post a Comment