ہر شام ہونے تک
تیرے اِنتظار میں
راہ تکتے ہوئے
میری بے چین نظریں اور
میں تنہا رہ گیا
وہ جو سانسیں
میری میراث تھیں
مجھے غیر محرم کر گئیں
رشتوں کی درجہ بندی میں
میں تنہا رہ گیا
نہ اٗمید مجھے
زمانے سے ہے
نہ اب تیرے ظرف سے
تجھے پانے کی خاطر
میں تنہا رہ گیا
مجھے رقیب کا خیال کیا
اور غیروں سےبھلا ملال کیا
خود سوال میرے دم توڑ گئے
شکست کھاتے اپنوں سے
میں تنہا رہ گیا
سّید حارث احمد