تمھیں ایسا لگتا ہوگا
کہ میں بہت خوش ہوں
میرے اندازِ گفتگو سے
تو
کبھی میری خاموش نظروں سے
کبھی میرے تلخ لہجے سے
کبھی میری نم آنکھوں سے
کبھی کھوکھلے قہقیوں سے
کبھی میرے گنگنانے سے
کبھی بارشوں میں بے ساختہ ناچنے سے
کبھی میرے اکیلے تنہا قبروں کے درمیان بیٹھنے سے
کبھی کسی فقیر کو گلے لگانے سے
کبھی ٹھنڈ ی راتوں میں ساحل پہ دوڑنے سے
کبھی بھری ہوئی بس کی چھت پہ بیٹھنے سے
کبھی کسی اجنبی بارات میں ناچنے سے
تو
کبھی رات کے آخری پہر میں وضو کرنے سے
کبھی زار و قطار سجدوں میں رونے سے
کبھی گھنٹوں کسی ولی اللہ کے مزار پہ بیٹھنے سے
کبھی عرس میں دھمال ڈالنے سے
تو
کبھی کسی طوائف کے کوٹھے پہ جانے سے
کبھی کسی امیر بیوہ کے ساتھ رات گزارنے سے
کبھی خود کو حقارت سے آئینے میں دیکھنے سے
تو
کبھی چارپائی پہ بیٹھ کر چینک چائے پینے سے
کبھی دوستوں کو بیہودہ گالیاں بکنے سے
کبھی پرانی محبوبہ کی جھلک دیکھنے کے بعد رونے سے
کبھی اٗسی بے وفا کے جھوٹے وعدے یاد کرنے سے
کبھی جھوٹی محبت کا سچّا یقین دلانے سے
اور کبھی صرف تمھارے لئے لکھنے سے
اگر تمھیں ایسا لگتا ہے کہ
میں خوش ہـوں
تو میں بہت خوش ہـوں
سّید حارث احمد