اسکا کردار بھی
کسی بوسیدہ
زیرِ تعمیر عمارت کی مانند ہے
جس میں کئی جانور
اور
کچھ بھٹکتی روھیں
گھر کر لیتی ہیں
اور ان خستہ حال دیواروں پر
اپنے ماضی
کے حالات کے
نقوش بناتی ہیں
لوگوں کو ڈرانے کے لئے
کسی پرانے نیم کے درخت کو
اپنی طرف جھکا کر
خوف طاری کرتی ہیں
اور جب بھی نیا خریدار
قریب آتا ہے
تو یہ ڈر جاتی ہیں
اس خریدار سے مقابلہ کرنے کے لئے
یکجا ہو کر
اسکا گلا گھونٹ دیتی ہیں
اور لاش کو
گھر کے کسی کونے میں
پھینک کر
اپنے ساتھیوں کی دل جوئی کے لئے
رقص کی محفل کا انعقاد کر کے
جشن مناتی ہیں
سّیـد حارث احمد