Tuesday, 1 January 2013

تمہیں نیا سال مبارک




سڑکوں پہ لاشیں شمار  ہیں
گھروں میں ماتم اور
فضاء سوگوار ہے
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک

ہے ایک طرف غم مجھے
ڈرون سے مرنے والوں کا
تو ایک طرف وجہ ہیں اپنے میر جعفر بھی
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک


مذ ہبی آزادی کا قتلِ عام ہے
اپنا عقیدہ بھی بچانا یہاں حرام ہے
زائرین کو زیارت تو نہیں شہادت ملنا آسان ہے
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک


ہر طرف غربت و افلاس ہے
گٗردے اور اعضاء تو دور ٹھہرے
اب تو اولاد بھی براۓ فروخت ہے
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک


میں آخر کون سا غم بھلاؤں
عرفہ چلی گئی ملالہ بھی آئی زد میں
ہمارے شاہ زیب کو بھی مار ڈالا تم نے
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک


مسجدیں تک ہوگئیں غیر محفوظ
بازار میں گٗم ہو گیئں رونقیں
نگاہیں نم اور دل یہاں خوف زدہ
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک


یہاں دامنی کی طرح
بے شمار عزّتیں دم توڑ گئیں
اگر یہ ظلم ہے ہمارے دوست
تو انصاف کے لئے کشمیر کی بہنیں بھی ہیں منتظر
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک


ناامییدی تو کٗفر ہے
شاید یہی اِک امید ہے
نئی شروعات میں بھی خون سے رنگے ہاتھ ہیں
پھر بھی
تمہیں نیا سال مبارک


سیّـد حارث احمد

No comments:

Post a Comment