عجیب اتِّفاق ہے
جب بھی کوئی نظم
ذہن میں آئے
اور
صفحے پر ناچنے کو تیار ہـو
تو قلم کی سیاھی اچانک
ختم ہـو جاتی ہے
اور
وہ نظم مجھ پہ لعن طعن کرنے کے بعد
روٹھ کر چلی جاتی ہے
اور کہتی ہے کہ
اب کبھی نہیں آؤنگی
تمہارا دیوان خالی صفحات پرہی
مشتمل رہے گا
اب میں نہیں آؤنگی۔ ۔ ۔
میں اپنے نامکمل دیوان کا قصوروار
کِسے ٹھراؤں ؟ ؟ ؟
کالی سِیاھی کو یا اپنی کالی قسمت کو
سّید حارث احمد
Wah Wah,
ReplyDelete