Sunday, 28 April 2013

نئی نسل کا شاعر



میں نئی نسل کا شاعر ہـوں
تو
کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ
میں شاعری کے انداز بدل دونگا
یا
محبت کے جذبات کو
بناؤٹی کہہ کر
کسی نئی راہ کا تعـین کرونگا
کیا میں شاعری سے
شراب کو نکال پاؤنگا
یا
صدیوں سے محبوب و یارپہ
لکھے گئے تمام اشعار کو
منسوخ کر دونگا
یا
میں ظلم و بربریّت کے خلاف
لکھنے والے چند شعراء کو
لکھنے سے روک دونگا
میں کیا کسی نئے جذبے کی
تحقیق کر سکونگا
کیا میں بیہودہ نظم لکھنے کے لئے
کسی شاعر کو کوڑے مار پاؤنگا
کیا میں بھی حسین چہرے کی
نم آنکھیں دیکھ کر
اٗسکے غم
 صفحے پر بکھیر پاؤنگا

سّید حارث احمد

No comments:

Post a Comment