Saturday, 23 November 2013

For the Martyrs of ‪#‎AncholiBombBlast‬



کراچی کی سڑکوں کو
خون سے
 غسل دیا جاتا ہے
تا کہ وہ
صاحبِ حیثیت و اقتدار
لوگوں کے گزرنے کے لئے
پاک صاف ہوجائیں
اور جو لوگ
اسے پھولوں کے رس سے
دھونے کی کوشش کرتے ہیں
تو
انھیں روک دیا جاتا ہے
اور خون سے رنگی گئی سڑکیں
ہمیشہ کے لئے
یادگار کے طور پر
چھوڑ دی جاتی ہیں
تا کہ
لوگ ہمیشہ
اپنے مرنے والوں کو
یاد کر کے
روتے رہیں
اور انکی یاد میں
دیئے جلا کر
موت کے فرشتوں کو
اندھیرے میں
راستہ دکھا سکیں ۔ ۔ ۔

سیــّـد حارث احمد



No comments:

Post a Comment